آج کی تاریخ

لودھراں کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار ملتان پولیس میں طاقتور عہدوں پر براجمان

ملتان(کرائم سیل)لودھراں سے کرپشن ،خورد برد اور بھاری رقوم لے کر مختلف تھا نو ں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں کرانے کا الزام ثابت ہونے پر ضلع بدر کئے جانے والے سابق ریڈر ٹو ڈی پی او لودھرا ںملک خضر اعوان اور سابق پی اے ٹو ڈی پی او لودھراں حماد حسن کو ملتان پولیس میں بھی اہم ذمہ داریاں مل گئیں اور دونوں ہی نسبتا ًزیادہ بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئےہیں۔ حماد حسن ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم کا پی اے بننے میں کامیاب ہو گیا جبکہ خضرا عوان ایس پی کا پی اے تعینات ہو گیاہے۔ لودھرا ںمیں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے خضر اعوان پر ثابت شدہ الزام تھا کہ سابق ایس ایچ او دنیا پور رائے نزاکت نے ایک بین الاضلاعی کار چور گینگ گرفتار کر کے ان سے 6 قیمتی گاڑیاں برآمد کیں اور سابق ڈی پی او کے حکم پر ڈی پی او آفس بھجوا کر ریکارڈ میں ان کا اندراج کر لیا مگر ایک بھی برآمد شدہ گاڑی مالکان کو نہ مل سکی اور ان 6 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی خضرا عوان سابق ریڈر ٹو ڈی پی او لودھرا ںنے اپنے استعمال میں رکھ کر باقی پانچ گاڑیاں غائب کر دیںاور پھر شکایت کرنے پر ایس ایچ او رائے نزاکت کو چارج شیٹ کرا دیا۔ اس کی کرپشن کی کہانی روزنامہ قوم میں شائع ہوئی تو تحقیقات میں تمام الزامات درست ثابت ہوئے جس پر نا چاہتے ہوئے بھی سابق ڈی پی او لودھراں نے انہیں سخت سزا دینے کےبجائے ضلع بدر کر دیا اور یہ دونوں کاریگر چند ہی ہفتوں میں ملتان میں بھی اہم تعیناتیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

قوم  میں24 اپریل کوشائع خبرکاعکس۔

شیئر کریں

:مزید خبریں