لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان

لودھراں(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ لودھراں میں منگل سے تاجروںنے دو روزہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا اعلان کردیا،لودھراں صدر مرکزی انجمن تاجران ڈسڑکٹ لودھراں ملک اصغر آرائیں کی کال پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس دو روزہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لودھراں پیرا فورس ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھاری جرمانوں ناقص پالیسیوں کیوجہ کاروبار مکمل تباہ ہو چکے ہیں ۔تاجران لودھراں منگل اور بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیساتھ مرکزی مین بازار سے پریس کلب تک ریلی کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔تاجروںنےکہاکہ اگر حکومت وقت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔صدر تاجران ملک اصغر آرائیںنےکہاکہ لودھراں ٹریفک پولیس گلی محلوں سے پکڑ پکڑ چالان ٹارگٹ پورا کرنے پر لگی ہوئی ہےجسکی وجہ سے شہری و دیہی لوگ بھاری جرمانوں کیوجہ سے شہر کی مرکزی مارکیٹوں میں آنا چھوڑ گئے ہیں۔ تاجران حکومت نوٹس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردینگے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں