آج کی تاریخ

لودھراں سے 2 خواتین سمیت 6 اغواکار گرفتار،’’قوم‘‘ کے چشم کشا انکشافات پرحقائق کی مہر ثبت

لودھراں سے 2 خواتین سمیت 6 اغواکار گرفتار،’’قوم‘‘ کے چشم کشا انکشافات پرحقائق کی مہر ثبت

ملزمان نے شہری کونشہ آور چیز کے ذریعے بیہوش کر کے برہنہ حالت میں خاتون کے ساتھ ویڈیوز بنائی اور گھر سے پیسے منگوائے پر مجبور کیا

شہری کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ، روزنامہ قوم 21 دسمبر کو بلیک میلر گروہ بارے خبر شائع کرنیکا اعزاز اپنے نام کر چکا

لودھراں(بیورورپورٹ) پولیس کی شہری کی اغواء میں ملوث گینگ کے خلاف کاروائی۔ شہری کو اغواء کرنے والے گینگ کے 2 خواتین سمیت 6 کارندے گرفتار کر لئے گئے،روزنامہ قوم کے چشم کشا انکشافات پر مہر ثبت ہو گئی۔ ترجمان پولیس لودھراں کے مطابق ملزمان نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کے قریب گاڑی روکی، نشہ آور چیز کے ذریعے بیہوش کیا ،شہری کو بلیک میل کرنے کیلئے برہنہ حالت میں خاتون کے ساتھ ویڈیوز بنائی اور گھر سے پیسے منگوائے پر مجبور کیا گیا،شہری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ،ڈی پی او کی ہدایت پر ملزمان کا سراغ لگا کر 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ڈی پی او حسام بن اقبال نے ایس ایچ او اور گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ ملزمان نے انتہائی سنگین اور خطرناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔واضح رہے کہ لودھراں میں بلیک میلر گروہ کے حوالے سے روزنامہ قوم میں 21 دسمبر کو خبر شائع ہو چکی ہے کہ بلیک میلر گروہ شہریوں کو اغوا کر کےبرہنہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کر تا ہے اور ان سے تاوان وصول کرتا ہے گروہ میں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں