آج کی تاریخ

لودھراں ارب پتی کانسٹیبل نجیب جٹ بارے مزید انکشافات، خاتون ڈپٹی کمشنر بھی خوفزدہ

ملتان (عوامی رپورٹر) لودھراں کے ارب پتی پولیس کانسٹیبل نجیب جٹ کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔ ایک سابق ڈپٹی کمشنر نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے اس کے صرف ایک گھر کے لیے سرکاری خرچ سے 45 لاکھ روپے کی ٹف ٹائلز لگوا کر دی ۔ مختلف محکموں کےزرعی آلات اس کے قبضے میں ہیں جو اس کے ڈیرے پر موجود ہوتے ہیں۔ ایک سابق ڈپٹی کمشنر نے دو مرتبہ اس کی ذاتی زمین پر نہری کھال پکے کروا کر دیئے ہیں اور یہ پاکستان کی ہسٹری کا واحد کانسٹیبل ہے جس کے پاس جمخانہ کلب لودھراں کی ممبر شپ بھی ہےجبکہ ایک سابق ڈپٹی کمشنر نے اس کے بھائی کو بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات کروا دیا تھا جو اب اس کے لیےمنتھلی اکٹھی کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ خاتون ڈپٹی کمشنر لودھراں کو بھی اس نے خوفزدہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے انتظامی افسران سے اس کی منتھلیاں جاری ہیں اور ڈسٹرکٹ ناظر آج بھی اس کے اشاروں پر متعدد سرکاری امور کی انجام دہی کرتا ہے جبکہ اس کاریگر کانسٹیبل نے لودھراں کا میڈیا بھی اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے اور لودھراں کے ستر فیصد سے زائد میڈیا نمائندوں سے ذاتی دوستی بنا رکھی ہے جو اس کے سیاہ کارناموں کی مسلسل پردہ پوشی کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے صرف ایک ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل ایسے انتظامی آفیسر تھے جو اس کے قابو نہ آسکے اور انہوں نے اس کو ڈی سی آفس سے نکال دیا تھا جبکہ بعد میں آنے والے ایک ڈپٹی کمشنر نے اسے کار خاص اور معاون خصوصی کا درجہ دیئے رکھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں