ملتان(انویسٹی گیشن رپورٹ) رشوت کےمتعدد الزامات میں ملوث ٹریفک وارڈن اور اسکے چیلوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر صحافی کی کردار کشی‘ گھٹیا الزامات لگا کر بدنام کرنیکی کوشش پر سینئر صحافی نےنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن مہر اصغر نے چند روز قبل لودھراں کے سینئر صحافی محمد کامران کو بہاولپور میں دوران ڈرائیونگ روکا اور کاغذات مکمل ہونے کے باوجود چند سال قبل خبریں لگانے کی پاداش میں سینئر صحافی کی فیملی کو بھی کئی گھنٹوں تک ہراساں کئے رکھا ‘ٹریفک وارڈن نے سینئر صحافی محمد کامران پر ایف آئی آر درج کروائی اور ساتھ ہی علالت کے باعث گھر پر بیڈ ریسٹ کرنے والے پریس کلب لودھراں کے صدر ملک شفیق آرائیں کا نام بھی ایف آئی آر میں درج کروادیا حالانکہ ملک شفیق آرائیں موقع پر گئے اور نہ ہی مہر اصغر سے فون پر کوئی رابطہ کیا مگر اس کے باوجود ٹریفک وارڈن مہر اصغر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملک شفیق آرائیں کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا جس پر لودھراں ‘بہاولپور اور ملتان سمیت ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے اس عمل کی مذمت کی گئی ‘ صحافیوں کا ردعمل دیکھ کر ٹریفک وارڈن مہر اصغر سیخ پاہوگیا ۔ٹریفک وارڈن مہر اصغر اور اس کے چیلوں راؤ فاروق عمر‘نومی راؤ‘ شوکت بھٹی‘راؤ سجاد‘ رانا فیصل‘رانا گل خان‘یامین مغل‘ندیم الیاس‘شیخ نورانی‘رانا فیض‘شیخ معراج الدین‘مہر بلال‘مہر شوکت‘مہر اختر‘ملک عابد‘سردار سلمان‘عدیل سدھو‘ ماجد علی‘رانا رمضان‘رانا فہیم اور محمد سلیم نے سوشل میڈیا پر سینئر صحافی محمد کامران کی کردار کشی کرتے ہوئے اس پر گھٹیا الزامات لگانا شروع کردیئے جس کی وجہ سے سینئر صحافی اور اس کے خاندان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ محمد کامران نے ٹریفک وارڈن مہر اصغر اور اسکے چیلوں راؤ فاروق‘نومی راؤ‘ شوکت بھٹی‘راؤ سجاد‘ رانا فیصل‘رانا گل خان‘یامین مغل‘ ندیم الیاس‘ شیخ نورانی‘ رانا فیض‘شیخ معراج الدین‘ مہر بلال‘مہر شوکت‘مہر اختر‘ملک عابد‘سردار سلمان‘ عدیل سدھو‘ ماجد علی‘رانا رمضان‘رانا فہیم اور محمد سلیم کے خلاف کاروائی کے لئے این سی سی آئی اے میں درخواست دیدی ہے۔







