Post Views: 3
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ جائیں گے، جہاں سے وہ اولڈ ٹرمینل پر موجود خصوصی طیارے کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ روانگی کے لیے جاتی امرا میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً دو ہفتے جاری رہے گا، جہاں وہ اپنے معمول کے طبی معائنے بھی کرائیں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں طبی چیک اپ کرا چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ رواں سال جون میں بھی لندن کا دورہ کر چکے ہیں۔