لاہور میں 19 سالہ لڑکی سے زیادتی، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر لیے

لاہور: 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے سودا سلف لینے کے لیے نکلی تھی، جہاں مرکزی ملزم نے اسے ورغلا کر چونگی امر سدھو سے دھلوکی گاؤں لے جایا۔ بعد ازاں ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اسے گاؤں میں واقع ایک حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بعد میں متاثرہ لڑکی کی حالت خراب ہونے پر مرکزی ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق ملزمان فریاد اور ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں