آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

لاہور میں گن پوائنٹ پر زیادتی، ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا رشتہ دار گرفتار

لاہور: پولیس نے گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو مدینہ کالونی گجومتہ سے گرفتار کیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کے واش روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا اور قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں، جنہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر لڑکی سے اپنے دوست کے ذریعے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر بلایا، جہاں اس نے یہ گھناؤنا عمل انجام دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد، متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں