Post Views: 145
لاہور: نواں کوٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار نوجوان ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک تیز دھاتی ڈور اس کے گلے میں لپٹ گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

