Post Views: 28
لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے جیل سے رہائی کے بعد اپنی بیوی، بیٹی، سسر اور ایک اور رشتہ دار کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمے میں دو سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوا تھا اور پرانی رنجش کی بنا پر اس نے حملہ کیا۔ چار افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزم نے تمام متاثرین کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار اختیار کیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے یقین دلایا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔