آج کی تاریخ

پیر، 16 جون، 2025

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کا فیصلہ

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں ،اسموگ کی روک تھام کیلئے راکٹ فائر کے ذریعے کلاوڈ سیڈنگ کرنے کی تیاریاں کلاوڈ سیڈنگ کیلئے سیسنا جہاز کے ذریعے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سموگ انڈکس بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویززیر غور ہے شہر لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔

ذرائع کے مطابق بارش کے لئے ہوامیں 40 فیصد سے زائد نمی اور بادلوں کا ہونا ضروری ہے ، 5 ہزار مربع فٹ بلندی پر بادلوں کے اوپر جہاز کے ذریعے سیڈ پھینکے جائیں گے ۔

مصنوعی بارش کے لئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے احکامات پر کلاوڈ سیڈنگ راکٹ فائر کئے جائیں گے، کلاوڈ سیڈنگ کے لئے فنڈز کی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ اور لاہور کو دنیا بھر میں آلودگی کے حساب سے پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔۔، باغوں کے شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں آلودہ ترین شہر ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی خطرناک  لہریں داخل ہوچکی ہیں۔ جن کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوگا ہوا کا معیار انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے سانس میں دشواری گلے کی خراش نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑہ سکتا ھے۔ اس لیے احتياط کریں ماسک کا زیادہ سے استعمال کریں ٹھنڈے پانی سے گریز کریں۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار کیا ہے تاکہ سموگ کا خاتمہ ہوسکے

شیئر کریں

:مزید خبریں