Post Views: 80
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کے اعزاز میں ایک اور قدم آگے بڑھا دیا ہے۔ ٹیم اب تک 13 مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے، جس کے بعد وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
ملتان سلطانز 14 بار 200 پلس اسکور بنا کر بدستور سرفہرست ہے، جب کہ پشاور زلمی 12 مرتبہ اس سنگ میل کو عبور کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز نے حال ہی میں کراچی کنگز کے خلاف پہلی بار 200 رنز کا ہدف عبور کیا، جبکہ اس سے قبل کنگز کے خلاف قلندرز کا سب سے بڑا اسکور 190 رنز تھا، جو 2020 میں لاہور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بنایا گیا تھا۔