ملتان (وقائع نگار) جنوبی پنجاب و لاہور کے سینکڑوں لوگوں کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر تخت لاہور کے فراڈیے ریٹائرڈ کانسٹیبل نے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے کانسٹیبل الیاس پاشا کا طریقہ واردات یہ ہے کہ لاہور کے گردونواح میں دو ایکڑ زمین کا معاہدہ کرتا ہے مگر اس میں کسی قسم کی کوئی ڈویلپمنٹ نہیں کی جاتی نہ رہائشی کالونی کسی اتھارٹی سے منظور کرواتا ہے اور نہ ہی سیوریج ،بجلی اور دیگر ڈویلپمنٹ کرواتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ریٹائر کانسٹیبل الیاس پاشا نے لاہور میں دو ایکڑ اراضی پر اے ایم گارڈن کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی ہے اور اب تک تقریباً 300 افراد کو پلاٹوں کی فائلیں فروخت کر کے ان سے کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے ۔یہ سوسائٹی ٹی ایم اے سے منظور شدہ اور نہ ہی ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہے۔ـ اس کالونی کے مالک کا نام الیاس پاشا اور اس کا بیٹا گلفام اور اسکا ایک اور ساتھی مولوی سلیم جو کہ مجبور لوگوں کو گھیر کر اسکے پاس لاتا ہے اور یہ پلاٹ اُن لوگوں کو فروخت کرتے ہیں ـ نہ ہی یہ ڈویلپمنٹ کرتے ہیں اور نہ ہی اس ہاؤسنگ سوسائٹی کا کوئی کام کرواتے ہیں ـ حتیٰ کہ جو سوسائٹی کے اندر ان کا بنایا ہوا آفس ہے اس میں بجلی تک کا کنکشن نہیں ہےـ صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے وہ آفس بنایا گیا ہےـ جن لوگوں نے اُدھر پلاٹ خریدے ہیں انکو نہ نشان دہی کروا کر دیتا ہے یہ اور نہ رجسٹری کروا کر دیتا ہے ـ جو لوگ اسکو خریدا ہوا پلاٹ واپس کرنے کو کہتے ہیں تو انکو یہ شخص رسوا کرتا ہے اس میں دو کسٹمر ایسے بھی ہیں جو اس سے پیسے مانگتے مانگتے اللہ کو پیارے ہو چُکے ہیں ـمگر اس پر کسی چیز کا بھی اثر نہیں ہوا کہ وہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسکی سرپرستی پولیس ڈیپارٹمنٹ کالا شاہ کاکو کے اہلکار کر رہےہیں ـ ۔اس بندے کی سوسائٹی کا نام (AM GARDEN RAVI REHAN HASNAIN TOWN ) روڈ پر واقع ہے۔ ـ اس بندے کا کام ہی مجبور اور غریب لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنا ہے۔ـ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان فراڈیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ـ اور جو اسکی سرپرستی کر رہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ـ ۔معلوم ہوا ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنے پلاٹوں کی مکمل قسطیں بھی ادا کر دی ہیں اس کے باوجود انہیں پلاٹوں کی رجسٹری نہیں کروا کر دی جاتی کیونکہ اس نے صرف دو ایکڑ اراضی کا مالکان سے معاہدہ کیا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں کو فائلیں فروخت کر چکا ہے۔
