آج کی تاریخ

پنجاب میں اسموگ آفت قرار، حساس طبیعت کے حامل طلبہ کو 3 ماہ کی چھٹی

لاہور اور ملتان میں سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز صبح پونے نو بجے کھلیں گے جبکہ طلبا اور ٹیچرز کے لئے سکول اوقات میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی

حالیہ فیصلہ لاہور اور ملتان میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی اور آب و ہوا صاف ہونے کے بعد سموگ کی شدت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ تمام سکولز اور کالجز کھل جائیں گے

اس سے پہلے صوبائی حکومت نے چوبیس نومبر تک سکول اور کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں کو سموگ کی صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔ جبکہ دو روز قبل لاہور اور ملتان کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حکمنامہ بھی جاری کیا تھا

شیئر کریں

:مزید خبریں