قوم ‘‘کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ ناظر مظفرگڑھ کے معاملے کی جانچ شروع

مظفرگڑھ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ناظر مظفر گڑ ھ کی خبر شائع ہونے کے بعد تحقیقات تیز،مظفرگڑھ — روزنامہ قوم میں ڈسٹرکٹ ناظر مظفرگڑھ سے متعلق کرپشن، اثاثوں اور اختیارات کے مبینہ غلط ا ستعما ل پر شائع ہونے والی خبر کے بعد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے باضابطہ طور پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی لین دین، سرکاری پروگراموں کے اخراجات اور اکاؤنٹس کے معاملات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ناظر راشد شیروانی نے خبر رکوانے اور معاملہ دبانے کے لیے مختلف سفارشات اور روابط استعمال کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، تاہم تاحال انہوں نے اپنا کوئی مؤقف نہیں دیا۔واضح رہے کہ ڈیلی قوم کی جانب سے متعدد بار رابطہ، میسج اور واٹس ایپ پر سوال نامہ بھیجنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ناظر نے جواب دینے سے گریز کیا، جسے صحافتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق ابتدائی چھان بین مکمل ہونے کے بعد باضابطہ کارروائی کے امکانات موجود ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں