چولستان ،قبضہ مافیا عظمت نیازی کو بچانے کیلئے بہاول پور پولیس نے قانون روند دیا

قوم کی نشاندہی پرعظمت اللہ نیازی کے ڈیرے رحیم یار خان میں فارم ہاوس پر چھاپے، ملزم روپوش

پنجاب کی انتظامی تاریخ کی زرعی اراضی پر سب سے بڑے قبضے کی قسط وار کہانی

ملتان (قوم ریسرچ سیل) روزنامہ قوم کی چولستان میں عظمت اللہ نیازی گروپ کی طرف سے شکارگاہ کی 300 مربع زرعی اراضی پر قبضہ تحریک استحقاق اور مقامی ایم این اے کے ملازم کو اغواء کی انویسٹی گیشن رپورٹنگ ایک مرتبہ پھر سچ ثابت، روزنامہ قوم کی نشاندہی پر پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہوش آ گیا، مخدوم سمیع الحسن گیلانی کے ملازم کو اغواء کر کے بلوچستان لے جاتے ہوئے عظمت اللہ نیازی کے ملازمین کی گرفتاری کے بعد مقامی پولیس کو قبضہ مافیا اور اغواء کاروں کے مین کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم ملتے ہی تھانہ ڈیراور کے اغواء کے مقدمہ کے تفتیشی محمد اکمل سب انسپکٹر کی چولستان میں سب سے بڑے قبضہ گروپ کے سرغنہ عظمت اللہ نیازی اور اسکے بیٹے ریاض نیازی و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے عظمت اللہ نیازی کے ڈیرے سمیت رحیم یار خان میں فارم ہاؤس پر چھاپے مارے مگر بااثر قبضہ گروپ کے سرغنہ سمیت دیگر ملوث ملزمان گرفتاری کے خوف سے علاقہ چھوڑ کر روپوش ہو گئے جبکہ پولیس نے قبضہ میں استعمال ہونے والے ٹریکٹرز اور دوسری مشینری برآمد کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ یاد رہے کہ 5 نومبر کو ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے مزارع عاشق حسین کی مدعیت میں ملازم محمد اکبر کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا اور چند روز بعد عظمت اللہ نیازی کے ملازمین مغوی کو بلوچستان شفٹ کرتے ہوئے رکنی چیک پوسٹ پر گرفتار ہو گئے تھے اور مغوی برآمد ہوگیا تھا جسے تھانہ ڈیراور پولیس انہیں تھانے لے آئی تھی جس کی رپورٹ روزنامہ قوم نے شائع کی جس پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے روزنامہ قوم کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے مقامی پولیس کو قبضہ مافیا اور اغواء کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر پولیس نے عظمت اللہ نیازی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں