قوم کی خبر پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مشینیں متحرک، گلگشت میں برسوں باد صفائی

ملتان (سپیشل رپورٹر) روزنامہ قوم اور قوم ڈیجیٹل کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گلگشت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے کچرے کے ڈھیر، ملبہ جات اور فالتو مواد ہٹا دیا گیا جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی صفائی کی گئی۔انتظامیہ کی نگرانی میں عملہ صفائی دن بھر متحرک رہا، نالیاں صاف کی گئیں اور ڈسٹ بنز بھی نئے مقامات پر نصب کیے گئے تاکہ گندگی دوبارہ جمع نہ ہو۔شہریوں نے روزنامہ قوم کی خبر کو “عوامی آواز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بروقت نشاندہی پر صفائی مہم ممکن ہوئی، جس سے ماحول خوشگوار اور تعفن سے پاک ہوا۔شہری حلقوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور روزنامہ قوم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ صفائی مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں