زونل ہیڈ بوریوالہ راؤ اکرام ، سابق جی ایم ظہور رانجھا،بہاولنگرہیڈ جبران کیخلاف مقدمہ
پاسکو افسران نے ایک ارب 8 کروڑ کی گندم کو خورد برد کیا، قانونی کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے گندم کے بارادنہ کے خورد برد میں ملوث پاسکو افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، لیکن ڈسٹرکٹ لودھراں ابھی تک کیوں محفوظ ہے یہ دیکھنا باقی ہے، لودھراں میں پاسکو افسران کی ملی بھگت سے سب زیادہ کرپشن ہوئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ پاسکو زونل ہیڈ بوریوالہ راؤ اکرام ، سابق جی ایم فیلڈ پاسکو ظہور رانجھا اور زونل ہیڈ بہاولنگر جبران اقبال کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پاسکو افسران نے گندم کے ایک لاکھ 11 ہزار باردانہ بیگ خورد برد کیے، جبکہ پاسکو افسران نے کل ایک ارب 8 کروڑ روپے کی گندم کو خورد برد کیا، زونل ہیڈ بہاولنگر نے 98 ہزار جبکہ زونل ہیڈ بوریوالہ راؤ اکرام نے 13 ہزار بوری باردانہ خرد برد کیا، پاسکو افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے، مقدمہ ڈی جی پاسکو لیجسلیشن شازیہ الطاف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔