آج کی تاریخ

قوم کی جرات کوسلام، وی سی کیخلاف کارروائی کی جائے: ردعمل

ملتان(کرائم رپورٹر) پروگریسیو مینگو گرورز ملک جہانزیب دھرالہ نے کہا ہے کہ روزنامہ قوم میں ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے بارے میں جوکچھ رپورٹ کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کرائی جائے اور الزامات ثابت ہونے پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی میں نہ صرف مرد تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ خواتین بھی پڑھتی ہیں اس لیے وی سی ڈاکٹر محمد رمضان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،برائی تو برائی ہے اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے بے نقاب کرنا ہی اصل صحافت ہے اور روزنامہ قوم نے اپنی صحافتی ذمہ داری نبھانے کا حق ادا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ قوم کی رپورٹ پڑھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کا وی سی صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ ہم جنس پرست بھی ہے۔سینئر قانون دان محمد یوسف ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روزنامہ قوم نے ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان گجر کے کالے کرتوتوں پر مبنی مفصل خبر شائع کرکے نا صرف صحافتی حق ادا کیا ہے بلکہ عوام کو بھی ایسے گھناؤنے کردار سے متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مذکورہ وی سی کے خلاف انکوائری کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے اور اسے نشان عبرت بنایا جائے۔مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کے بارے میں روزنامہ قوم نے جو انکشافات کئے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وی سی ہم جنس پرست ہے۔ اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے اس ایک شخص نے ایمرسن یونیورسٹی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔وی سی کو بے نقاب کرکے روزنامہ قوم نے قلمی جہاد کیا ہے ۔حکومت فوری طور پر وی سی کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں روزنامہ قوم کے چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد اور پوری ٹیم کی تعریف کی جنہوں نے ہم جنس پرست وی سی کو بے نقاب کیا۔پاکستان سرائیکی پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رمضان گجر کی نازیبا حرکت نے سوسائٹی اور معاشرے پر انمٹ نشانات چھوڑے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے ناسوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کرے۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ قوم حق و صداقت کی آواز بلند کر کے عملی جہاد میں مصروف ہے۔روزنامہ قوم کی ٹیم اور چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد ہمیشہ عوام دشمن قوتوں کے خلاف سرگرم رہے ہیں۔عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی جیسے نامور ادارے کی ساکھ برباد کرنے والے اور تعلیم جیسے مقدس پیشہ سے منسلک کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے پر روز نامہ قوم کی پوری ٹیم خصوصاً نڈر و بے باک صحافت کے سرخیل میاں غفار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایمرسن یونیورسٹی کو کرپٹ مافیاز سے چھٹکارا دلایا جائے۔مہر مظہر عباس کات چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک نے کہاکہ ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی کے کالے کرتوتوں سے ملتان سمیت پورے وسیب کی عوام میں شدید غم و غصہ ہے ۔حکومت فوری اسے برطرف کر کے اسے الٹا لٹکائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے مقدس شعبے کا سہارا لے کر معاشرے میں گندگی نہ پھیلائے ۔

مزید پڑھیں : ایمرسن: رنگیلے وی سی کے سیاہ کرتوت، وزیر تعلیم برہم، تحقیقات شروع، 3 سلیکشن بورڈز کی تقرریاں کالعدم

شیئر کریں

:مزید خبریں