قوم کی تیسری سالگرہ، صحافتی وعوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم

روزنامہ قوم کی تیسری سالگرہ کو یوم تشکر کے طور پر منایا گیا اور روزنامہ قوم کے ہیڈ آفس میں قران خوانی کے بعد دعائیہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر روزنامہ قوم ملتان جناب نعیم احمد شیخ اور ان کے صاحبزادے عمار نعیم شیخ، چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد، گروپ ایڈیٹر روزنامہ قوم غلام دستگیر چوہان، ڈپٹی ایڈیٹر سید قلب حسن ،صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم، محمد ابوبکر، شاہد صدیق، سہیل چوہدری، غلام مصطفیٰ ملک اور انچارج نمائندگان ملک محمد فاروق و دیگر وابستگان روزنامہ قوم نے کیک کاٹنے کی مختصر مگر سادہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر ملک و قوم اور روزنامہ قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ملتان(سپیشل رپورٹر)روزنامہ قوم کے زیر اہتمام تیسری سالگرہ کے موقع پر ہیڈ آفس میں قران خوانی کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اجتماعی طور پر اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اسی حوصلہ،ہمت ،جرات وجذبےکےساتھ روزنامہ قوم اپنی صحافتی خدمات جاری رکھے گا۔روزنامہ قوم کے صفحات عوام کی خدمت کے لیے وقف رہیں گے اور ان صفحات میں کسی ایسی تحریر کو کبھی بھی جگہ نہیں دی جائے گی جو شعائر اسلام، ملکی استحکام اور مذہبی تفرقہ بازی پر مشتمل ہو۔ یہ بھی دعا کی گئی کہ روزنامہ قوم سے وابستہ ٹیم کی توانائیاں عوامی فلاح و بہبود اور حق و سچ اعلیٰ حکام اور فیصلہ کن قوتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال ہو۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور نئے آنے والے سال کو پاکستان کی بہتری کا سال بنانے کے لیے اللہ تعالیٰ سے غیبی مدد طلب کی گئی۔

ملتان:روزنامہ قوم کی تیسری سالگرہ کے موقع پرہیڈآفس میں چیف ایڈیٹرروزنامہ قوم میاں غفار،گروپ ایڈیٹرغلام دستگیرچوہان،عباس ڈوگر،سہیل چودھری،واثق رئوف،محمداظہرگجر،حافظ اعزازبھٹی،محمدسمیع،چودھری عمران اشرف،عامرملک،میثم شاہدسمیت معصوم بچے قرآن خوانی کرتےہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں