Post Views: 16
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے محافظوں نے جس تاریخی کامیابی سے وطن کا نام بلند کیا، آج قوم انہی جانباز سپہ سالاروں کو اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کر رہی ہے۔
خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور ان کی مضبوط قیادت پر فخر کرتی ہے۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور انہیں کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔







