آج کی تاریخ

’’قوم‘‘ کامیاب،سٹی سکول کو لوٹ مار مہنگی پڑ گئی،3لاکھ جرمانہ ،طلبہ کو چارجز واپس کرنیکا حکم

روزنامہ ’’قوم‘‘ میں24 مئی2024 کو شائع ہونے والی خبر کا عکس

ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) روزنامہ’’قوم‘‘ کی جدوجہد کامیاب ، طلبہ سے تین ماہ کی یکمشت فیسیں اور ناجائز چارجز وصول کرنے پر سٹی سکول نیٹ ورک کو تین لاکھ روپے جرمانہ ، بچوں کو غیر قانونی چارجز بھی واپس کرنے کا حکم ، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے میٹنگ میں فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیل کے مطابق سٹی سکول نیٹ ورک طلبہ سے سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلباوطالبات سے تین ماہ کی یکمشت فیسیں ، ایئر کنڈیشنڈ چارجز سمیت دیگر غیر قانونی قانونی وصولیاں کرتا آرہا تھا جس کی نشاندہی روزنامہ’’قوم‘‘ نے متعدد بار کی اور اس حوالے سے سٹی سکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم کے والد محمد اظہر شیخ نے مئی 2024 میں سی ای او ایجوکیشن ملتان کو درخواست دی تھی کہ ان کا بیٹا محمد جاذب علی ناردن بائی پاس روڈ واقع دی سٹی سکول کا طالب علم ہے اور وہ اپنے او لیولز مکمل کررہا ہے( اب طالب علم سکول ہذا چھوڑ چکا ہے) سکول انتظامیہ کے رویوں سے طالب علم کے والد کو شدید مسائل کا سامنا رہا ۔شہری نے لاہور ہیڈ آفس کو متعدد ای میلز بھیجیں لیکن ان کو کوئی جواب نہ ملا ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی پرنسپل عالیہ بھٹی کا رویہ متکبرانہ رہا ، جبکہ سکول نے دو سال سے زائد تک والدین سے ایئر کنڈیشنڈ چارجز ناجائز طور پر وصول کئے جو سکول کے فیس ووچرز میں شامل کیے جاتے ہیں سکول نے بچوں سے تین ماہ کی پیشگی فیسیں بھی وصول کیں، اس کے علاوہ سکول کی سفارش کردہ دکانوں سے انہیں یونیفارم خریدنے پر مجبور کیا گیا جبکہ فیئر ویل کے نام پر بھی جبری پیسے وصول کیے جاتے ہیں ، شکایت پر شہری محمد اظہر شیخ کو والدین اور طلبہ کے لیے سکول کی جانب سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ سے نکال کر مذکورہ مسائل پر ان کے اظہار رائے کے حق کو بھی چھین لیا گیا۔ اس حوالےسے روزنامہ’’قوم‘‘ نے طلباء سے مذکورہ ناجائز وصولیوں بارے خبریں بھی شائع کیں اور سی ای او ایجوکیشن ملتان کی جانب سے کیس ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی (ڈی آر اے) کے پاس بھیجا گیا، ڈی آر اے میٹنگ میں تمام شواہد سکول انتظامیہ کے خلاف آئے تھے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان نے ڈی آر اے میٹنگ میں سٹی سکول انتظامیہ کو ناجائز فیسیں وصول کرنے پر تین لاکھ روپے جرمانہ اور ایئرکنڈیشنڈ چارجز سمیت دیگر غیر قانونی ریکوری طلبا کو واپس کرنے کا حکم دیا ، ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی وصول کئے گئےچارجز طلباء کے فیس ووچرز میں ایڈجسٹ کریں جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سکول کو سیل کیا جائے گا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں