ایک سال کے کم عرصے میں’’قوم‘‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی:ثاقب عطیل، پرنٹ میڈیا میں خوبصورت اضافہ ہے:سجاد جہانیہ
خطے کے تاجر اور صنعتکار ’’قوم‘‘ کی کارکردگی سے متاثر، دعا ہے ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اورکامیاب سفر جاری رہے:ندیم احمد شیخ

ملتان ( رپورٹنگ ٹیم ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے روزنامہ قوم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چیف ایڈیٹر میاں (باقی صفحہ7 بقیہ نمبر50)
غفار احمد‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ روزنامہ قوم نے ایک سال کے کم عرصے میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ آج کے دور میں اخبار نکالنا ایک مشکل کام ہے لیکن میاں غفار احمد کی رہنمائی میں روزنامہ قوم نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو بڑی خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ قوم نے شعبہ زراعت‘ تعلیم ‘ صحت سمیت دیگر اہم شعبوں میں بہترین رپورٹنگ کے ذریعے ان شعبوں کی بہتری کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ روزنامہ قوم اپنا صحافتی سفر کامیابی سے جاری رکھے گا۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ نے کہا کہ روزنامہ قوم پرنٹ میڈیا میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ روزنامہ قوم نے ایک سال میں جس طرح اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ قوم نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ایک سال کی کامیاب اشاعت پر چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ‘ ڈپٹی ایڈیٹر سید قلب حسن‘ چیف رپورٹر رفیق قریشی کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں انہوں نے چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد کو روزنامہ قوم کی کامیاب اشاعت پر گلدستہ پیش کیا اور روزنامہ قوم کے نیوز ڈیسک‘ رپورٹنگ ڈیسک اور قوم ڈیجیٹل یو ٹیوب چینل کے شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کارکنان کی محنت کو سراہا۔ چیمبر آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ ندیم احمد شیخ نے روزنامہ قوم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیٹر میاں غفار احمد‘ منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمد شیخ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روزنامہ قوم نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل اور مطالبات کو ہمیشہ نمایاں جگہ دی ہے جس پر خطے کے تاجر اور صنعتکار ادارے کے شکر گزار ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے اور اپنا یہ صحافتی سفر کامیابی سے جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزنامہ قوم نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز بنے گا۔ روزنامہ قوم کے ڈپٹی ایڈیٹر سید قلب حسن‘ چیف رپورٹر رفیق قریشی‘ ایڈیٹر رپورٹنگ جاوید اقبال عنبر‘ ایڈیٹر سٹی ڈیسک یعقوب سید‘ ایڈیٹر سپورٹس ڈیسک شاہد صدیق‘ کرائم رپورٹر شعیب افتخار‘ خالد اسماعیل‘ چیف نیوز ایڈیٹر غلام دستگیر‘ نیوز ایڈیٹر زین العابدین نے روزنامہ قوم کی سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد کی رہنمائی میں پوری ٹیم نے جس طرح ایک سال کے دوران محنت‘ لگن اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے کر ادارے کو صف اول میں لانے میں کردار ادا کیا ہے یہ سفر آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔ روزنامہ قوم خطے کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
مہمانان خصوصی







