ٹورنامنٹ کےانتظامات بہتر ، لمحات یادگا ر ، میچ دیکھ کر مزہ آیا :مہمان خصوصی
کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کابہترین موقع ، سلسلہ جاری رہنا چاہئے : گفتگو
ملتان(جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر)پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امیر الدین نے کہا کہ روزنامہ” قوم” نے قوم سپر لیگ کا انعقاد کروا کے
ملتان کے کھلاڑیوں کو بہت اچھا ایونٹ دے دیا ہے تمام انتظامات بہتر ہیں اور میچز دیکھ کر مزہ آرہا ہے یہ ان کے لیے یادگار لمحات ہیں روزنامہ” قوم” سے التماس ہے کہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ “قوم” سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں کھیلوں کی سرگرمیاں کم دیکھنے میں آرہی ہیں لیکن روزنامہ “قوم” نے کیو ایس ایل کا انعقاد کروا کے ماند ہوتی سرگرمیوں میں جان ڈال دی ہے۔کیو ایس ایل کرکٹ چیمپئن شپ کا یہ شاندار ایونٹ کرکٹ دیکھنے والے شائقین اور ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے لیے یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اس وقت کمرشل کھیل کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کے باعث نوجوانوں کا دیگر گیمز کی نسبت کرکٹ میں رجحان زیادہ ہے اسے شاندار ایونٹس کے انعقاد سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔