آج کی تاریخ

Qaum super league

قوم سپر لیگ سیزن 2 ،دفاعی چیمپئن سروو موٹر آئل سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

سروو موٹر آئل کے کھلاڑی میچ سے قبل دعا کر رہے ہیں ،دوسری جانب ڈریم الیون کا کامیابی کے بعد گروپ فوٹو

ملتان (جنرل رپورٹر )قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، سائن وے گروپ آف کمپنیز ،ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان، سلمان فوڈ، پھول واشنگ پاؤڈر و پھول سوپ، سویٹ بی بی اینڈ پٹیٹو، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ، ایس این انرجی سروسز، حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ اور رائل سوئس کے باہمی اشتراک سے قوم سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سیزن ٹو کے تیسرے روز دو میچز کا فیصلہ ہوااے او کلب اور ڈریم الیون کامیاب رہے،دفاعی چیمپئن سروو موٹر آئل مسلسل دوسری شکست کے بعد سیمی فائنل دوڑ سے آؤٹ ہو گئی ۔شاندار کارکردگی پر عبداللہ چاند اور محمد اویس بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ محمد شہزاد، زبیر، کامران بھٹی، وسیم شاہ، اظہر علی، عزیر ممتاز رانا عدیل اور جنید عوان عمدہ کارکردگی کے ساتھ نمایاں رہے۔قوم سپر لیگ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوا۔ لیگ کے پانچویں میچ میں اے او کلب نے ایم جی الیون کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ نواں شہر سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اے او کلب نے 153 رنز بنائے۔ انکی جانب سے شہزاد نے 34، زبیر نے 26 اور چمن نے 16 رنز بنائے ۔ایم جی الیون کی باؤلنگ میں شفیق ۔اعجاز اور مانی گل نے ایک ایک آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ایم جی الیون 128 رنز بنا سکی۔کامران بھٹی کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔لقمان نے 27 اور شیغان نے 14 رنز بنائے۔ اے او کلب کی باؤلنگ میں وسیم شاہ نے 3۔ عمران شاہ 2 اور اویس نے ایک آؤٹ کیا۔ اویس شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سروو موٹر آئل کو ڈریم الیون نے بھی ہرا دیا سروو کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نواں شہر سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سروو نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے ۔ اظہر علی نے 47، جنید اعوان 22 ، جنید اقبال 15 اور ابراہیم نے 15 رنز بنائے۔ڈریم الیون کی باؤلنگ میں عبداللہ چاند نے 3، عزیر ممتاز اور فراز خان نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔ڈریم الیون نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رانا عدیل نے 31 ،عزیر ممتاز 18، جنید خان 17 اور عدنان خان نے 14 رنز بنائے۔ سروو کی باؤلنگ میں جنید اعوان نے 3، علی اور حذیفہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔امپائرنگ کے فرائض محمد آصف اور عبدالرؤف نے ادا کیے جبکہ سکورر جنید اقبال تھے۔

قوم سپر کرکٹ لیگ سیزن 2 میں شیڈول کے مطابق آج دو میچز کھیلے جائیں گے صبح ساڑھے نو بجے فرینڈز الیون اور زواری کرکٹ اکیڈمی کے مابین میچ کھیلا جائے گا فرینڈز کلب کی قیادت رانا شہزاد جبکہ زواری اکیڈمی کی قیادت محمد علی کریں گے اسی طرح دوسرا میچ دن ڈیڑھ بجے ایم جی کرکٹ اکیڈمی اور زواری کرکٹ اکیڈمی کے مابین کھیلا جائے گا جس میں ایم جی کرکٹ اکیڈمی کی قیادت مدثر گوندل جبکہ زواری اکیڈمی کی قیادت محمد علی کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں