آج کی تاریخ

قوم سپر لیگ ، کون بنے گا فاتح، فیصلہ آج ہوگا

اولین سپورٹس نے خان سپورٹس جبکہ سروہ موٹر آئل نے طارق کلب ملتان کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

میچ وننگ پرفارمنس کے باعث اولین سپورٹس کے رئیس بشیر جبکہ سروہ موٹر آئل کے اظہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ملتان (جنرل رپورٹر ، سٹی رپورٹر)قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، سائن وے گروپ آف کمپنیز، سلمان فوڈز، پھول واشنگ پاؤڈر، شمع گھی اور کوکنگ آئل مسلم گروپ آف کالجز، انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب، لودھراں پائلٹ پروجیکٹ اور انیس انجینئرنگ سروس کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ قوم سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپین شپ،(QSL) کون بنے گا فاتح فیصلہ آج ہو گا گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنلز میں اولین سپورٹس نے خان سپورٹس ملتان جبکہ سروہ موٹر آئل نے طارق کلب ملتان کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا میچ وننگ پرفارمنس کے باعث اولین سپورٹس کے رئیس بشیر جبکہ سروہ موٹر آئل کے اظہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پہلے سیمی فائنل میں اولین سپورٹس نے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کی ،خان سپورٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ان کی جانب سے رانا عدیل نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے محمد ابراہیم نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30 جبکہ عبدالمنان پانچ چوکوں کے ساتھ 28 رنز بنا کر قابل ذکر رہے اولین سپورٹس کی جانب سے رئیس بشیر نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عزیر ممتاز، فراز خان دو دو، خرم بٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے اولین سپورٹس کی ٹیم نے 18.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر لیا ان کی جانب سے جنید خان سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے چار چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے جبکہ اکرم خان 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے عدنان خان اور عبدالرحمن مزمل 29، 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، خان سپورٹس کے محمد عبداللہ اور محمد اویس دو دو جبکہ یاسر بٹ اور محمد فاروق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا دوسرے سیمی فائنل میں سروہ موٹر نے طارق کلب کو ایک اعصاب شکن میچ کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی طارق کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی انکی جانب سے راؤ عرفان 6 چھکوں کی مدد سے 40 عمر قادری اور علی فاروق 35 35 جبکہ علی قریشی نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے سروہ موٹر آئل کی جانب سے اظہر علی سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے دو اوورز میں 11 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کیے سدیس نے 25 رنز دے کر تین جبکہ فرحان علی اور عون شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے سروہ موٹر آئل نے 19.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کر لیا ان کی جانب سے اظہر علی نے تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 49 جنید اقبال نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی 42 جبکہ عون شہزاد 28 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے ہیں باؤلنگ میں طارق کلب کے محمد یوسف نے 21 رنز دے کر تین وسیم رسول نے 42 رنز کے عوض دو جبکہ ابراہیم احمد نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا امپائرنگ کے فرائض منظور لطیفی اور محمدی آصف نے ادا کیے جبکہ یوسف اکرم سکور تھے ایونٹ کا فائنل آج صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں