آج کی تاریخ

قوم سپر لیگ ، ٹی 20 چیمپئن شپ شروع ،چوکوں چھکوں کی برسات ،طوفانی بائولنگ

ایم جی کرکٹ اکیڈمی کا کامیابی کے بعد مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ارسلان خان اور صدر فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی کے ہمراہ گروپ فوٹو

ملتان (جنرل رپورٹر )قوم سپرلیگ ٹی20چیمپئن شپ شروع ہوگئی ۔چوکوں،چھکوں کی برسات اورطوفانی بائولنگ سے شائقین کرکٹ جھوم اٹھے۔قوم میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، سائن وے گروپ آف کمپنیز ،ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان، سلمان فوڈ، پھول واشنگ پاؤڈر و پھول سوپ، سویٹ بی بی اینڈ پوٹیٹو، لودھراں پائلٹ پراجیکٹ، ایس این انرجی سروسز، حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ اور رائل سوئس کے باہمی اشتراک سے قوم سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سیزن ٹو کا رنگارنگ افتتاح ہوگیا۔ایونٹ میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمدنےچارچاندلگادیئے۔پہلے روز ایم جی کرکٹ اکیڈمی اور کریسنٹ کلب اپنےمیچ جیت گئے۔دفاعی چیمپئن سروو موٹر آئل اورفرینڈزکرکٹ کلب پہلے ہی میچ میں شکست سے دو چار ہوگئے۔شاندار کارکردگی پر ایم جی کرکٹ اکیڈمی کے محمد ارسلان جبکہ کریسنٹ کلب کے زین عباس بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ایونٹ کا افتتاح صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن امجد رزاق بھٹہ، سابق سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن سہیل خان نے فیتہ کاٹ کر کیا،قوم سپر لیگ سیزن 2 کے افتتاحی میچ میں ایم جی کرکٹ اکیڈمی نے فرینڈز کلب کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر سٹیڈیم ملتان پر پہلے بیٹنگ میں ایم جی کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنائے۔محمد ارسلان نے 42 رنز،ابوبکر 31 اور مجاہد نے 26 رنز بنائے ۔ فرینڈز کلب کی باؤلنگ میں احسن بیگ نے عمدہ باؤلنگ کراتے ہوئے 4، علی عمر،سجاد اور علی نے ایک ایک آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں فرینڈز کلب مقررہ اوورز میں 156 رنز بنا سکی۔ انکی جانب سے محمد بن نثار نے 38 رنز، علی فاروق نے 37 اور عبداللہ نے 29 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔ ایم جی کی باؤلنگ میں عثمان نے 3، شیغان نے 2 اور اعجاز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ محمد ارسلان کو قرار دیا گیا۔افتتاحی روز کےدوسرے میچ میں کریسنٹ نے یکطرفہ مقابلے میں دفاعی چیمپئن سروو آئل کو 89 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔ کریسنٹ نے پہلے بیٹنگ میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔ زین عباس نے شاندار 60 رنز، سمیر منہاس نے 36 اور انٹر نیشنل کرکٹر صہیب مقصود نے 18 رنز بنائے۔ سروو آئل کے وکٹ ٹیکرز حذیفہ شفیق نے 3 اور انصر مشتاق نے 2 آؤٹ کئے۔ جوابی بیٹنگ میں سروو آئل 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنید اقبال نے 46 رنز اور اظہر علی نے 18 رنز بنائے۔ کریسنٹ کے کامیاب باؤلرز میں سے شاہد خان نے 3، حسیب ناظم شعیب اور حسیب ضیا نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ففٹی میکر زین عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔امپائرنگ کے فرائض طارق محمود اور وسیم شاہ نے انجام دیئے۔میچ ریفری منظور لطیفی اور آفیشل سکورر عماد حسن تھے۔


کریسنٹ کلب کے کھلاڑی میچ سے قبل کامیابی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں