کیو ایس ایل نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں جان ڈال دی : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹرزمستقبل کا سرمایہ : مہمان خصوصی ، اظہار خیال
ملتان(جنرل رپورٹر،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ملک آفتاب ڈوگر نے کہا کہ روزنامہ ’’قوم‘‘ نے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کامیابی کے ڈنکے دور تک بج رہے ہیں اور “قوم” سپر لیگ کرکٹ چیمپین شپ ایک کامیاب ایونٹ ہے اس سے مقامی سطح پر کرکٹ کو فروغ ملے گا اور اس میں عمدہ کارکردگی کے جوھر دیکھانے والے کرکٹرز مستقبل میں پاکستان کا سرمایہ ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ایس ایل کرکٹ چیمپئن شپ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کیو ایس ایل‘‘ نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں جان ڈال دی ہےاور انہوں نے دیکھا کہ گراؤنڈ میں بیٹنگ اور فیلڈنگ کرنے والی دونوں ٹیمیں کھیلتے ہوئے پرجوش ہیں جبکہ پویلین میں میچ دیکھنے والوں کی خوشی بھی دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزنامہ ’’قوم‘‘ کی مذید ترقی و ترویج کے لیے دعا گو ہیں اور یہ ایونٹ جاری رہنا چاہیے۔ شوبز حلقوں سے نمائندگی کرنے والے ریکس آڈیٹوریم کے مصنف و ہدایتکار زوار حسین بلوچ نے کہا کہ اتنی بڑی سطح پر کرکٹ چیمپین شپ کا انعقاد پر وہ روزنامہ “قوم” کے چیف ایڈیٹر میاں غفار اور منیجنگ ایڈیٹر نعیم احمد شیخ اور ان کا سٹاف دل اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد کا مستحق ہے۔