آج کی تاریخ

قوم جبر اور ظلم کے ہاتھوں پسے مظلوم کی آ واز بن کر ابھرا: شیخ ارشد محمود

ملتان(عوامی رپورٹر)چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد سے سینئر ایڈووکیٹ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ’’وکلا رابطہ‘‘ شیخ ارشد محمود نے ملاقات کی اور روزنامہ’’قوم‘‘کی شاندار کامیابی اور بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا روزنامہ’’قوم‘‘ جبر اور ظلم کے ہاتھوں پسے مظلوم کی آ واز بن کر ابھرا ہے ۔اب سرکاری دفاتر کے افسران اور اہلکاران عوام الناس پر ظلم کرنے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں ۔روزنامہ’’قوم‘‘ اب غریب عوام کی موثر آ واز بن چکا ہے ۔اس موقع پر شیخ ارشد محمود ایڈووکیٹ نے اپنی کتاب’’آ سمان عدل کے تابندہ ستارے‘‘ اور ماہنامہ’’وکلا رابطہ‘‘ کی متعدد کاپیاں بھی پیش کیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں