Post Views: 172
وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، قرضوں کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا
وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں ملک کے قرضوں کی تفصیلات پیش کر دیں جس کے مطابق ملکی اور غیر ملکی قرض کا مجموعی حجم 75 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 24 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک ملک کے قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔







