قومی اسمبلی اجلاس: اپوزیشن کا وزیراعظم کی آمد پر احتجاج، شدید نعرے بازی

اسلام آباد: اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں وزیراعظم کی آمد پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ جیسے ہی وزیراعظم ایوان میں پہنچے، اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا، جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے “شیر آیا شیر آیا” کے نعرے لگائے۔

اجلاس کے دوران رکن اسمبلی آسیہ ناز نے مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والے صنفی فرق پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن اس فرق کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر قانون نے کہا، “نادرا اور دیگر ادارے بھی اس حوالے سے فعال ہیں، اور یہ صنفی فرق کم ہو کر اب 7 فیصد رہ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور حکومت مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔”

اجلاس میں مختلف امور پر گرما گرم بحث جاری رہی جبکہ اپوزیشن کے احتجاج نے ایوان کی کارروائی کو شدید متاثر کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں