قومی اسمبلی آج اجلاس، 27ویں آئینی ترمیم اور دو تعلیمی اداروں کے بل زیر غور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سب سے اہم ایجنڈا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیش کیا جانا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، جبکہ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئیں گے۔
میڈیا نیوز کے مطابق، آج کے اجلاس میں دو نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے پارٹی پالیسی کے برخلاف حکومت کے حق میں ووٹ دیا، مخالفت میں کسی نے ووٹ نہیں دیا جبکہ بل کے حق میں 64 ووٹ آئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں