ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) شاباش حکومت پنجاب ، روزنامہ’’قوم‘‘کی جدو جہد رنگ لے آئی، روزنامہ قوم کی پی ایچ اے کے حوالے سے شائع شدہ میٹریل پر حکومتی اداروں کی تحقیقات کے دوران اس معاملے پر ثبوت بھی حاصل کئے گئے اور آخر کار دو سال سے زائد ملتان میں تعینات رہ کر کرپشن کی درجنوں داستانیں رقم کرنے والے ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹی کلچر ( پی ایچ اے ) آصف رؤف خان اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی ہوشربا شکایات پر بعد از تحقیقات او ایس ڈی بنا دیئے گئے ، انہیں سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یاد رہے کہ روزنامہ’’قوم‘‘نے آصف رؤف خان کی مبینہ کرپشن بارے تفصیلات شائع کی تھیں انہوں نے مبینہ طور پارکس ٹھیکے پر دیئے ہوئے تھے اور پارکس کی پراپرٹی کمرشل استعمال کررہے تھے اور مبینہ طور پر پرائیویٹ بندوں کے ذریعے منتھلی اکٹھی کرتے تھے جبکہ گرین بیلٹس پر ریڑھیاں لگوا کر کرپشن کی انتہا کی ہوئی تھی۔ آصف رؤف خان آفس کی ملازمہ کیساتھ ہراسمنٹ کیس ملوث جبکہ مبینہ طور پر مختلف عہدوں پر من پسند افراد اور متعدد فرنٹ مین رکھے ہوئے تھے ،ذرائع کے مطابق آفس اسسٹنٹ ملک تنویر مبینہ طور پر ان کے خاص فرنٹ مین سمجھتے جاتے تھے اس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج دیکر ایک ڈالا اور ماہانہ 300 لیٹر فیول الاٹ کیا ہوا تھا اس کے علاوہ ایک اور آفس اسسٹنٹ آمنہ کو بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج دیکر اسے بھی مبینہ طور پر کلٹس گاڑی اور ماہانہ 300 لیٹر فیول دیا ہوا تھا حالانکہ دونوں 16 ویں گریڈ کے آفسیر ہیں اس لئے ان کو کچھ الاٹ نہیں ہوسکتا ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر رؤف ارشاد بھی مبینہ طور ان کے فرنٹ مینوں میں شامل تھے جو ریڑھیوں سے بھتہ لیتے تھے ، دوسری جانب ڈی جی پی ایچ کی تبدیلی کے بعد اسسٹنٹ ملک کریم بخش کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کمشنر آفس ملتان تعینات کرکے انکو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچاے ) ملتان کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک کریم بخش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان بھی تعینات رہے ہیں۔






