فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں خطے کی سلامتی، دفاعی تعاون، عسکری تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی چیلنجز شامل تھے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو بھی مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے فرمان کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے نوازا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں