اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے غیرذمہ دار افسر کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام چیئرمین کی نیک نیتی اور پاکستان سے خلوص کا ثبوت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر چیئرمین کی مثبت کوششیں قابل تحسین ہیں، اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک خراب افسر کو فوری طور پر معطل کرکے اسے نوکری سے فارغ کرنے کی کارروائی کا آغاز اس بات کا اظہار ہے کہ چیئرمین ملک کے نظام میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے، کسی قسم کی دھونس یا بدسلوکی کی کوئی گنجائش نہیں۔ چیئرمین ایف بی آر اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، لیکن جب پورا نظام بگڑا ہوا ہو تو بہتری لانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو اگر عزت، وقار اور شفقت سے ڈیل کیا جائے تو وہ ملک کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں گے، کیونکہ یہ طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے بیان کے اختتام پر چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کی ہر مثبت کوشش میں ان کے ساتھ ہیں اور مسلسل ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
ویلڈن چئیرمین ایف بی آر
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) July 26, 2025
مذکورہ FBR کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی کاروائی کا آغاز آپ کی پاکستان کیلئے نیک نیتی کا اظہار ہے۔ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے بدمعاشی نہیں۔ FBR چئیرمین صاحب آپ ملک کیلئے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا…