فیصل واوڈا کا اعلان: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوگئی، ،28 ویں ترمیم کی تیاری شروع کریں

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری شروع کی جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ “وزیراعظم نے شاندار کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں۔” ان کے مطابق وزیراعظم نے “جمہوری روایت کے عین مطابق ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔”
ایک صحافی کے سوال پر کہ خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی سے متعلق مجوزہ ترمیم پر ان کی کیا رائے ہے؟ فیصل واوڈا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ایمل ولی میرا دوست ہے، وہ جو کہے گا ویسا ہی ہو جائے گا۔”
ایک اور سوال پر جب ان سے پوچھا گیا کہ “کیا مولانا فضل الرحمان کو راضی کر لیں گے؟” تو فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ “مولانا ہمارے بزرگ ہیں، ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔”
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ “اب ستائیسویں ترمیم میں مزید بحث کی ضرورت نہیں، اٹھائیسویں ترمیم کے لیے تیاری کی جائے۔”
ان کے مطابق، “یہ ترمیم جمہوریت کو مستحکم کر رہی ہے اور ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گی۔”

شیئر کریں

:مزید خبریں