آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

غوثیہ ایگرو آئل ملز حادثہ: سیفٹی انتظامات کا فقدان، 9 مزدور جھلس گئے

غوثیہ ایگرو آئل ملز نزد اڈہ بلی والا میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ 9افراد جھلس کر شدید زخمی، غوثیہ ایگرو آئل ملز میں مزدور کام کر رہے تھے 30 سے 35 ہزار لیٹر ہیگزین کیمیکل احتیاطی تدابیر کے بغیر رکھا گیا تھا جو لیکیج کی وجہ سے فرش پر پھیل گیا الیکٹرک سپارکنگ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی موقع پر موجود 8 افراد شدید جھلس گئے جبکہ ایک شخص نے پلانٹ سے چھلانگ لگا نے کی وجہ سے دونوں پیر ٹوٹ گئے ۔ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات اور سیفٹی عملہ نہ ہونے کی وجہ ورکرز نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بچھائی کیمیکل زمین پر پھیلا ہونے کی وجہ سے آگ نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور نشتر ہسپتال میں منتقل کیا ۔اہل علاقہ کا کہنا کہ غوثیہ ایگرو آئل ملز نزد اڈہ بلی والا آبادی کے قریب ہونے کی وجہ سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے ۔ مکینو ں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خطر ناک فیکٹریوں کو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ مزید کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق ہیگزین انتہائی خطر ناک قسم کا کیمیکل ہے آگر یہ آگ پکڑ لے تو 20 کلو میٹر ریڈیس میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔ بہاولپور پر پل پیر والا سے لیکر اڈہ لاڑ سے پہلے 9سے 10 خطرناک فیکٹریاں موجود ہیں جن میں اس قسم کا خطر ناک کیمیکل موجود ہے۔زخمی افراد میں خالد ، ساجد، فہد ،اکمل، سجاد ،رمضان، تصور،چشمان،حسنین اور احمد شامل ہیں.

شیئر کریں

:مزید خبریں