چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 93 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شدت برقرار، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 93 مزید فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ اور مقامی طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں 30 افراد وہ تھے جو صرف خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے اب تک مزید 18 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدت میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف (UNICEF) کے تعاون سے بچوں کی ویکسین اور ضروری طبی سامان سے بھرپور امدادی قافلہ غزہ کے مختلف اسپتالوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
یہ امدادی قافلہ صرف طبی نوعیت کے سامان پر مشتمل ہے، خوراک اس میں شامل نہیں۔ وزارت صحت نے تمام متعلقہ اداروں اور فریقین سے اپیل کی ہے کہ قافلے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ زخمیوں کے علاج اور جانیں بچانے میں مدد مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں