آج کی تاریخ

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک دن میں 83 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب بمباری کی، جس میں 19 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ال اہلی اسپتال کے قریب حملے میں بھی 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

غزہ شہر میں فضائی حملوں کے دوران ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ صرف گزشتہ روز ہی 83 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین اور سعودی عرب نے ان حملوں کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے انہیں ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

ادھر یورپی کمیشن میں اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز سامنے آئیں، تاہم بعض یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث ان کے منظور ہونے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں