Post Views: 97
جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معروف فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حمدان قشطہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مزید برآں، غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب، جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔