آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

غزہ میں غذائی قلت کا بحران شدید، 7 افراد مزید جاں بحق

غزہ: فلسطینی علاقے غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین ہوتا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت کی وجہ سے مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے آغاز سے اب تک قحط اور خوراک کی کمی کے باعث 154 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں 89 بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرنے والی بین الاقوامی غذائی تحفظ کی ماہر تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا انتہائی خطرناک منظرنامہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ غزہ میں امدادی اشیاء کی فراہمی پر کوئی پابندی نہیں لگا رہے، مگر اس دعوے کو یورپی یونین، اقوام متحدہ اور غزہ کی امدادی تنظیموں نے مسترد کیا ہے اور امداد کی شدید قلت کا عندیہ دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں