چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 81 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات میں تیزی

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں 81 فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہری بدستور خوراک، پانی اور پناہ کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ ہزاروں افراد ’موت کی شاہراہ‘ پر خطرات کے سائے میں محفوظ مقام کی تلاش میں دربدر ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق شہر کے اسٹیڈیم کے قریب ایک فضائی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔ یہ اسٹیڈیم اب خیمہ بستی میں تبدیل ہو چکا تھا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔
المواسی علاقے میں اپارٹمنٹ اور خیموں پر حملے میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ جافا اسکول کے قریب بمباری میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ادھر قطر، امریکہ اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں بھی امن کی امید بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دوحہ، قاہرہ اور واشنگٹن غزہ میں ثالثی عمل کے مرکزی کردار ہیں اور موجودہ موقع کو ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں