Post Views: 30
غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی نے ایک حاملہ فلسطینی خاتون کی جان لے لی۔ حملے کے نتیجے میں گھر کے ایک حصے کا ملبہ ڈھیر ہو گیا، جبکہ وہاں بچوں کے کپڑے اور کھلونے بھی ملے جو ممکنہ طور پر مستقبل کے بچے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔
قابض فوج کی تازہ بمباری میں ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد غزہ میں مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 63,557 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,60,660 تک جا پہنچی ہے۔
خوراک کی شدید کمی اور بدترین قحط کے باعث مزید 9 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں اور گھروں کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں، مگر اسرائیلی فوج امدادی ٹیموں کو کارروائی کی اجازت نہیں دے رہی۔