لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

غزہ سے ڈھائی لاکھ افراد کی نقل مکانی کا دعویٰ، فلسطینی حکام نے تعداد کو کم قرار دیا

یروشلم: اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ شہر سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، تاہم فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے کیونکہ جنوبی علاقوں میں گنجائش نہ ہونے کے باعث زیادہ تر شہری منتقل نہیں ہو پائے۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر تخمینہ لگایا تھا کہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز اور اس کے نواح میں تقریباً دس لاکھ فلسطینی موجود ہیں، جہاں طویل محاصرے اور بمباری کے نتیجے میں قحط جیسی صورتحال جنم لے رہی ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے دعویٰ کیا کہ “اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اپنی حفاظت کے لیے شہر چھوڑ چکے ہیں۔” تاہم غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اصل تعداد صرف 70 ہزار کے قریب ہے۔
اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک حماس کی قیادت ختم نہیں کی جاتی، غزہ میں امن ممکن نہیں۔ ان کے مطابق قطر میں موجود حماس رہنما عوام کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ کو طول دینے کے لیے جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی سینیئر سفارتکار مارکو روبیو نے واضح کیا کہ قطر میں اسرائیلی حملے کے باوجود امریکا اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، تاہم اس کے ممکنہ اثرات پر بات ضرور کی جائے گی تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں