آج کی تاریخ

غزہ جنگ بندی معاہدہ: پانچ مراحل، قیدیوں کا تبادلہ اور نئی عرب نگرانی کی تیاریاں

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد، جس میں انہوں نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کا عندیہ دیا، ایک معروف امریکی جریدے نے ممکنہ معاہدے کی اہم شقوں اور مراحل کی تفصیلات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مجوزہ جنگ بندی پانچ مراحل پر مشتمل ہو گی۔ ابتدائی مرحلے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے گا جبکہ 18 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔ اس کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی اس سلسلے میں ایک اہم پہلو کی نشاندہی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی کی کوئی باقاعدہ تقریب منعقد نہیں کی جائے گی تاکہ سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جا سکے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے حالیہ دنوں میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی کے لیے شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے، اور اس حوالے سے قطر اور مصر کی ثالثی میں حتمی نکات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل 26 جون کو ایک اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ غزہ کی موجودہ جنگ اگلے دو ہفتوں کے اندر ختم ہو سکتی ہے، اور اس کے بعد چار عرب ممالک غزہ کے انتظامی امور سنبھال سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں