آج کی تاریخ

غزہ بچوں اور بھوکے افراد کا قبرستان بن چکا

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں شدید بھوک کا بحران سنگین حد تک پہنچ چکا ہے اور حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ غزہ کی آبادی میں ہر تین افراد میں سے ایک شخص کو کھانے کے بغیر دن گزارنا پڑ رہا ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی ’انروا‘ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے افراد کے لیے ایک قبرستان بن چکا ہے۔
انروا کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، جہاں ایک طرف موت ہے وہیں بھوک بھی ہے، اور انسانی اصول و اقدار غزہ میں دفن ہو رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی بے عملی سے صورتحال مزید خراب ہوگی، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کے لیے جان گنوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 45 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 11 وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں