آج کی تاریخ

غربت: عید کے کپڑے نہ ملے، باپ نے بچوں سمیت زہر کھا لیا، تین جاں بحق

رحیم یارخان،خان پور (نمائندہ خصوصی،خبر نگار ) ہائے ری غربت، عید پر نئے کپڑے اور جوتوں کا تقاضہ،غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے باپ نے 3 بچوں سمیت گند م میں رکھنے والی گولیاں کھا لی،باپ اور2گونگے بیٹے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بیٹی تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال زندگی اور موت کی جنگ لڑنے لگی۔ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ حاجی پور روڈ سردار گڑھ کے رہائشی 32 سالہ عبدالرحمن جو محنت مزدوری کرتا تھا اور کئی روز سے کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان حال تھا،کام نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں فاقے آن پہنچے تھے۔عبدالرحمان کےبچوں 11 سالہ عمیر ،9 سالہ سفیان اور 4سالہ آصفہ نے عید پر نئے جوتے اور کپڑے لینے کی ضد کی جس پر غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے باپ نے رشتہ داروں،قریبی عزیزوں سے بچوں کی عید کیلئے ادھار پیسے مانگےمگرکسی نےنہ دیئے۔ریسکیو 1122 کےترجمان کے مطابق عبدالرحمان کئی روز سے کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھا اور گھر میں بھی فاقوں کی نوبت تھی۔ بچے کھانے پینے اور عید پر نئے کپڑے اور جوتوں کی ضد کر رہے تھے جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں