آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی،آٹومیشن اینڈمانیٹرنگ پراجیکٹس کی نمائش

مہمان خصوصی رجسٹرارڈاکٹرعابدمحمودعلوی تھے،فوکل پرسن ڈاکٹرافضل کی بریفنگ

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) غازی یونیورسٹی ڈیرہ کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹرنیٹ آف تھنگز کے تحت “آٹومیشن اینڈ مانیٹرنگ پراجیکٹس” کی نمائش کا انعقاد ہوا، مہمان خصوصی رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر عابد محمود علوی تھے، نمائش کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد افضل لیکچرار شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیش ٹیکنالوجی نے ڈاکٹر عابد محمود علوی کو نمائشی پراجیکٹس کے بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پر شعبہ کمپیوٹر سائینسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابو بکر، لیکچرار ڈاکٹر معیز الدین، ڈپٹی رجسٹرار جنرل مرزا توقیر احمد بیگ، اور پروٹوکول آفیسر ٹو وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم عباس گل بھی موجود تھے ۔ صدر شعبہ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر حافظ گلفام احمد عمر نے رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا ۔ نمائش میں ملائکہ خان، رمشہ سعید، سائرہ، طیبہ، عقصہ نواز، اختر، عاطف، ندیم، عزیر شیر، محمد آصف، حافظ محمد بلال، محمد احسن، سبطین حیدر، سہیل، نبیل ، سجاول سجاد، عقصہ محبوب، لائبہ مریم، حبیبہ طاہر ، زینب ، نظیفہ ، ندہ ظفر، مہنور عمر، فضہ بتول، نورین ، آمنہ صباحت، مرینہ خان، ثانیہ رباب، محمد عدیل،محمد اسامہ، قدیر، عدنان مہدی، مبشر نذیر، اسد علی، طیب، محمد فاخر، محمد ، عمران، داؤد، الیاس، محمد عزیر، اطہر شاہد، زین العابدین، قتادہ، حافظ عبداللہ، داؤد شفیق کے تیار کردہ پراجیکٹس پیش کیے گئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں