عوام کے لیے بڑی خوشخبری: یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئل انڈسٹری نے نئی قیمتوں کے حوالے سے اپنی تفصیلی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے، جو کل وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
وزارت خزانہ 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو یکم دسمبر سے آنے والے 15 دن کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلان سے قبل وزیراعظم سے مشاورت ضروری ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں