آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ان کی عدم پیشی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے اثاثہ جات میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے جونئیر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل پشاور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، اسی لیے وہ پیش نہیں ہو سکے۔
الیکشن کمیشن نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر ایوب کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک اور موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت کی تاریخ بعد میں دی جائے، جس کے بعد کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
دوسری جانب، عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اثاثہ جات کیس میں ضمنی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے کے معاملات پر انکوائری شروع کی ہے، جو قانونی طور پر الیکشن کے بعد نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نے عدالت سے سٹے آرڈر ختم کرنے کی درخواست دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمر ایوب نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، جبکہ قانون کے مطابق کمیشن کو 90 دن کے اندر اثاثہ جات سے متعلق کیس نمٹانا ہوتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 12 اگست کو سب فریقین کو سنیں گے، اس سے قبل کمیشن عمر ایوب کے خلاف کارروائی نہ کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت مؤخر نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں